پنجاب میں بینکنگ اور سفر ایک ہی کارڈ سے ممکن، ٹی کیش کارڈ کا باقاعدہ آغاز

  پنجاب میں بینکنگ اور سفر ایک ہی کارڈ سے ممکن، ٹی کیش کارڈ کا باقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں جدید سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹی کیش کارڈ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ نیا نظام شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ ادا کرنے کیلئے کیش کے بجائے ایک سمارٹ ریچارج ایبل کارڈ مہیا کریگا۔ٹی کیش کارڈ پنجاب کے تمام بڑے شہری ٹرانزٹ منصوبوں جیسے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو بس اور الیکٹرو بس سمیت دیگر مربوط سروسز میں قابل استعمال ہوگا۔ اس کارڈ کی بدولت شہریوں کو ہر سفرکیلئے الگ الگ ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک ہی کارڈ سے تمام سفری کرائے باآسانی اداکئے جا سکیں گے۔حکام کے مطابق ٹی کیش کارڈ صرف سفری سہولت تک محدود نہیں بلکہ یہ ڈیبٹ کارڈ کی حیثیت بھی رکھتا ہے، جس کے ذریعے روزمرہ کے مالی لین دین بھی ممکن ہونگے۔ اس طرح ایک ہی کارڈ کے ذریعے سفر اور بینکنگ دونوں سہولیات دستیاب ہوں گی۔یہ کارڈ پنجاب کے تمام وہ شہری حاصل کر سکیں گے جو نادرا کے ڈیٹا بیس میں تصدیق شدہ ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد پر پورا اترتے ہیں۔ کارڈ کے حصول کیلئے سرکاری ویب پورٹل، موبائل ایپ یا ہیلپ لائن 1762 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں کسٹمر سروس نمائندے رہنمائی فراہم کرینگے۔ٹی کیش کارڈ کے اجرا کی فیس 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے کے بعد شہری اپنے قریبی منتخب اسٹیشن سے کارڈ وصول کر سکیں گے، جسے 10 دن کے اندر اندر حاصل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر دوبارہ پراسیسنگ کرنی پڑے گی۔ درخواست گزار کارڈ کے اجراء کی صورتحال جاننے کیلئے ویب سائٹ، موبائل ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

ٹی کیش کارڈ

مزید :

صفحہ آخر -