جامعہ کی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائیگا : پروفیسر ڈاکٹر خان عالم

    جامعہ کی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائیگا : پروفیسر ڈاکٹر خان عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        چارسدہ(بیورورپورٹ) وائس چانسلر جامعہ باچا خان پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے جامعہ کے آرک سیکشن میں مزید فعال بنانے اور جامعہ کی بہتری کے لئے ریسرچ پراجیکٹ سمیت قومی اوربین الاقوامی سطح کے کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔ Quality Enhancement Cell جامعہ میں پڑھائے جانے والے نصاب، تدریسی طریقوں اور امتحانی نظام کو مزید بہتر کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ کے آرک اور QECسیکشن کے ہیڈز سے الگ الگ ملاقات کےد وران کیا۔ اس موقع پر آرک سیکشن سے ڈائریکٹر آرک محمد کامران خان اور منیجر ریسرچ منیجمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ ضیاءالرحمان جبکہ کیو ای سی سے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر اکرام اللہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیو ای سی مس سلمی خان نے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے جامعہ کے دونوں سیکشن کو ہدایت جاری کی کہ جامعہ اور اس سے منسلک کالجز کی بہتری کے لئے دونوں سکیشن اپنا کر دار ادا کرے، جامعہ کے پلیٹ فارم سے ریسرچ پراجیکٹ سمیت، قومی اور بین الاقوامی سطح کے کانفرنس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں سے رابطے کے نظام کو مزید فعال بنانے اور جامعہ سے الحاق شدہ کالجز کے لئے مختلف ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔ دوسری جانب جامعہ کی لائبرئری کو تمام ڈیپارٹمنٹس کی ضرورت کے عین مطابق بنانے سمیت ڈیجٹل لائبریری کو مزید بہتر کیا جائے۔ ا س موقع پر وائس چانسلر نے حصوصی ہدایت جاری کی کہ جامعہ کی تعلیمی معیار کو مزید بہتر اور جامعہ سے منسلک طلباءکے لئے ہر قسم کی سہولیات کو یقینی بنانے سمیت فیکلٹی کو جدید تدریسی طریقوں پر ٹریننگ فراہم کی جائے۔اسی طرح ریسرچ جرنلز، پروجیکٹس اور پبلیکیشنز کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے اور نہ صرف جامعہ باچا خان بلکہ الحاق شدہ کالجز میں بھی ایچ ای سی کے ہدایات اور معیار مطابق تدریسی عمل اور نصاب کو یقینی بنایا جائے۔