اکوڑہ خٹک، پولیس اور رہزن گروہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، سرغنہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  اکوڑہ خٹک، پولیس اور رہزن گروہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، سرغنہ ساتھیوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            نوشہرہ( بیورورپورٹ)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس اور بین الصوبائی راہزن گروہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،گروہ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،تھانہ اکوڑہ کے علاقہ شیدو سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے موبائل فونز،نقد رقم و دیکر دستاویزات,واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برامد،مقدمہ درج،مذید انکشافات متوقع۔تفصیلات کے مطابق:۔تھانہ اکوڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ شیدو کے علاقہ میں راہزنی کی واردات ہوئی ہے اور راہزن بطرف نوشہرہ جارہے ہیں فوری طور پر سید نبی شاہ خان A SHO تھانہ اکوڑہ معہ دیگر نفری کے بمقام اللہ اکبر چوک پنڈی ٹو نوشہرہ ناکہ بندی کرکے چیکنگ کررہے تھے کہ اسی اثناءموٹر سائیکل 125پر 03 ملزمان سوار بڑی تیز رفتاری سے آرہے تھے جنھیں رکنے کا اشارہ کیاگیا،رکنے کی بجائے موٹر سائیکل پر سوار پیچھے دو ملزمان نے پولیس پارٹی پر باارادہ قتل اندھا دھند فائرنگ کی،پولیس پارٹی بال بال بچ گئی جبکہ راہزنوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی لگ کر موٹر سائیکل سے نیچے گر کر ھلاک ہوا قریب جانے پر ہلاک شدہ ملزم سے ایک پستول برآمد ہوئی جبکہ قریب ہی ایک بیگ پڑا تھا جس سے 03 عدد موبائل فونز،ایک بٹواہ،دیگر ATM کارڈ وغیرہ کے ساتھ بنام ایوب ولد عبدالستار شناختی کارڈ بھی موجود تھا، ہلاک شدہ راہزن کی پہچان عبد الرحمن ساکن حسن ابدال سے ہوئی،مذید تفتیش جاری ہے،انکشافات متوقع ہیں۔جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل بھاری نفری پولیس کے پہنچے اور فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر دیگر فرار شدہ ساتھیوں کی تلاش شروع کی گئی۔