تیمرگر ہ ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بہبود آباد کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاﺅ ورکشاپ 

    تیمرگر ہ ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بہبود آباد کے زیر اہتمام ڈینگی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بہبود آبادی لوئر دیر کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچا_¶ اور کنٹرول پر ورکشاپ اور آگاہی واک کا انعقادڈئینگی سے بچاو اور کنٹرول کے حوالے سے محکمہ بہبودی آبادی آفس بلامبٹ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد فیملی وئیلفئیر اسسٹنٹ کوڈئینگی کے حوالے سے تعلیم وتربیت دینا اور معاشرے میں اس کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ کمیونٹی موثر حکمت عملی اپنا کر ڈئینگی سے حفاظت اور پھیلاو کو روکا جاسکیں۔ آگاہی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائین ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ عبدالوارث، ڈسٹرکٹ اینٹمالوجسٹ نے ریسورس پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں اور ڈئینگی کے پھیلاو، روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی۔.ورکشاپ کے دوران شرکاءکو ڈینگی کی نوعیت، ماخذ، ڈئینگی لاروا کے سازگار ماحول فراہم کرنے والے ماحول اور علاج کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ستمبر اور اکتوبر ڈینگی کی منتقلی کے لیے اہم ادوار ہیں۔ ورکشاپ میں ڈئینگی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا گیا، خاص طور پر مچھروں کی افزائش کے مقامات اور ہاٹ سپاٹ کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاءکو ڈینگی بخار کی عام علامات جیسے کہ تیز بخار، سر درد، پٹھوں اور جوڑوں کا درد، متلی اور خارش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تاکہ کمیونٹی کی سطح پر جلد تشخیص کو یقینی بنایا جاسکیںمہمان خصوصی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ ڈینگی پاکستان میں صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کے لیے مربوط احتیاطی تدابیر کی اشد ضرورت ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ اگرچہ طبی علاج ضروری ہے، لیکن وباءکے خطرے کو کم کرنے کے لیے فعال اور بچا_¶ کی حکمت عملیوں، کمیونٹی کی تعلیم اور ماحولیاتی صفائی کو اپنانا بے حد ضروری ہے۔۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر کنعان پاشا نے کمیونٹی آگاہی سیشن حجروں اور کارنر میٹنگرز منعقد کرنے اور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آگاہی ورکشاپ عوام کو متحرک کرنے، محفوظ طریقوں کو فروغ دینے اور ڈینگی کے پھیلا_¶ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے موثر چینل فراہم کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز آفریدی، ڈسٹرکٹ اینٹمالوجسٹ جناب عبدالوارث اور جناب محمد نبی سپرنٹنڈنٹ کی مسلسل رہنمائی اور تکنیکی تعاون اور سیشن کے دوران قیمتی معلومات فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ اینٹومولوجسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تحت عملے کی استعداد کار میں اضافہ انہیں کمیونٹی میں ڈینگی سے بچا_¶ کے بارے میں معلومات کو م_¶ثر طریقے سے پھیلانے کے قابل بنائے گا۔ورکشاپ کا اختتام کمیونٹی بیداری مہم کو مضبوط بنانے، حفظان صحت کے طریقوں کو بہتر بنانے اور لوئر دیر میں ڈینگی بخار کے خلاف موثر اقدامات کرنے کے اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا