گورنرسندھ کی ہدایت پر فوارہ چوک پر شاندار آتش بازی کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر فوارہ چوک پر شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا ۔ سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی مناسبت سے آتش بازی کی تقریب میں عبد الرحمان جمعہ ڈپٹی قونصل جنرل سعودی عرب نے خصوصی شرکت کی ۔ گورنر سندھ کی جانب سے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباددی گئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا یہ اظہار ہے ۔ ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے سعودی عرب کا قومی دن شاندار انداز سے منانے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔