شہباز شریف کی سندھ آمد سے پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا : ناصر شاہ

شہباز شریف کی سندھ آمد سے پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا : ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و محنت ناصرشاہ نے کہاہے کہ شہباز شریف چاہے جتنی مرضی سندھ کے دورے کر لیں پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ،چھوٹے میاں صرف نواز شریف کی نااہلی پر خوش ہیں،منتشر قومی موومنٹ کے نفرت انگیز بیانات سے کچھ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ملازمتوں پرپابندی لگانا افسوسناک عمل ہے حکومتوں کو اپنی مدت میں کام مکمل کرنے کی اجازت ہونی چاہئے لہٰذاسپریم کورٹ اس پر نظر ثانی کرائے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے۔
ناصرشاہ

مزید :

علاقائی -