”کورونا کے بعد کرکٹ بحال ہونے پر پچ کی لمبائی کم کر دی جائے تاکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے زبردست مشورہ دیدیا، جان کر آئی سی سی بھی سوچنے پر مجبور ہو جائے

”کورونا کے بعد کرکٹ بحال ہونے پر پچ کی لمبائی کم کر دی جائے تاکہ۔۔۔“ رمیز ...
”کورونا کے بعد کرکٹ بحال ہونے پر پچ کی لمبائی کم کر دی جائے تاکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے زبردست مشورہ دیدیا، جان کر آئی سی سی بھی سوچنے پر مجبور ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی دنیا سے ریورس سوئنگ کا ہنر ختم ہو سکتا ہے اس لئے باﺅلرز اور بلے بازوں کے درمیان کھیل کا توازن قائم رکھنے کیلئے وکٹ کی لمبائی کو کم کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”کورونا وائرس کے بعد جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں گی تو باﺅلرز شائد گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہ کر سکیں جس سے یقینا ریورس سوئنگ کاہنر متاثر ہو گا جس سے بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ بہت زیادہ متاثر ہو سکتی ہے جس کے حسن میں کمی واقع ہو گی کیونکہ ریورس سوئنگ فاسٹ باﺅلرز کے اہم ترین ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”ریورس سوئنگ نہ ہونے کی وجہ سے باﺅلرز اور بلے بازوں کے درمیان کھیل کا توازن بھی خراب ہو گا جس کے باعث ہمیں وکٹ کی لمبائی کو کم کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وکٹ کی لمبائی 22 یارڈز سے کم کر کے 20 یارڈز کر دی جائے تاکہ بلے بازی بھی زیادہ آسان نہ رہے۔“

مزید :

کھیل -