آپریشن، گندم کی ٹرالیاں خریداری مرکز منتقل 

 آپریشن، گندم کی ٹرالیاں خریداری مرکز منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے پر کارروائی کرکے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 6ٹرالی گندم مقامی گندم خریداری مراکز پر منتقل کر دی۔اسسٹنٹ کمشنرارشد وٹو کو گذشتہ درمیانی شب اطلاع ملی کے گندم کی 6ٹرالیاں ذخیرہ اندوزی کے غرض سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کی جا رہی ہیں۔اطلاع موصول ہوتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ  ٹرالیاں روک لی اور ان سے گندم کی منتقلی کے حوالہ سے ریکارڈ طلب کیا جس پر متعلقہ افراد کو ئی تسلی بخش جواب نہ دے پائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے گندم سے لوڈ 6ٹرالیاں مقامی گندم خریداری مراکز اللہ آباد پر منتقل کردی ہیں۔
گندم