وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا،محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا امکان

وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا،محمد علی رندھاوا کی ...
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا،محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔
نجی ٹی وی" جیونیو ز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے، محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چودھری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔