سدھو موسے والا کے والد بیٹے کی پیدائش کے بعد اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا 

سدھو موسے والا کے والد بیٹے کی پیدائش کے بعد اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بھارتی ...
سدھو موسے والا کے والد بیٹے کی پیدائش کے بعد اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھٹنڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے  ممکنہ طور پر آزاد حیثیت میں لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا میں یہ رپورٹ شائع ہوئی کہ بلکور سنگھ آج کل میڈیا سے دور دور رہ رہے ہیں اور رپورٹ ملی ہے کہ ان کی جانب سے لوک سبھا کے الیکشنز کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کیئے گئے ہیں ۔رشتہ دار سے جب اس معاملے پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نہ ہی اس معاملے کی تصدیق کی اور تردید کرنے سے بھی گریز کیا ۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بلکور سنگھ آج کل کانگرس کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ممکنہ طور پر سیاسی جماعت اپنے امیدوار کے نام پر نظر ثانی کر سکتی ہے ۔

منگل کے روز بلکور سنگھ سے کانگریس کے امیدوار موہندری سنگھ سدھو نے ملاقات کی  اور سپورٹ حاصل کرنے کیلئے اپیل کی ، اس موقع پر سدھو موسے والا کے والد نے ان کے حوالے ایک خط کیا جس میں 13 شرائط موجود تھیں ۔بعدازاں بلکور سنگھ نے اس خط کی ایک کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

مزید :

تفریح -