سید علی گیلانی کا شہیدعمر قیوم بٹ کو خراج عقیدت

سید علی گیلانی کا شہیدعمر قیوم بٹ کو خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے سرینگر کے علاقے صورہ سے تعلق رکھنے والے شہید عمر قیوم بٹ کی چوتھی برسی پرانہیں شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چار برس گزرنے کے باوجود عمر قیوم کے حراستی قتل کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ملوث پولیس آفیسروں کوگرفتار کیا گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی نے عمر قیوم کے والدین اور 3بہنوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے مطالبے میں وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ حریت قیادت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ نام نہادپارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2010 کی شہادتوں کی ازسرنو تحقیقات کرائیں گے لیکن اس کے بعد انہوں نے کبھی بھی تحقیقات کی بات نہیں کی اور عمر قیوم کے والد جب اس سلسلے میں ان سے ملنے گئے تو انہیں سیکورٹی گارڈز کے ذریعے اپنی رہائش گاہ سے زبردستی نکلوادیا ۔

مزید :

عالمی منظر -