سانحہ ماڈل ٹاﺅن،حساس اداروں کی رپورٹ میں شہبازشریف مرکزی ملزم قرار، 'آن لائن' کا دعوی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن،حساس اداروں کی رپورٹ میں شہبازشریف مرکزی ملزم قرار، 'آن ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن،حساس اداروں کی رپورٹ میں شہبازشریف مرکزی ملزم قرار، 'آن لائن' کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد،لاہور(آن لائن )سانحہ ماڈل ٹاﺅن لاہورکی تحقیقاتی رپورٹ آج منظرعام پرلائی جارہی ہے ، خبر رساں ادارے 'آن لائن'ذرائع نےبتایاہے کہ سانحہ کی تحقیقات کرنے والی حساس اداروں کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوواقعہ کامرکزی ذمہ دارٹھہرادیاہے۔17جون کوماڈل ٹاون لاہورمیں پیش آنے والے واقع میں چودہ افرادکوگولیاں مارکرشہیدجبکہ نوے سے زائدزخمی کردیئے گئے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ سترہ جون کے بعدسے ہونےو الی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واقعہ میں ان لوگوں کاکوئی قصورنہیں تھاجوگولیوں کانشانہ بنے،بلکہ اس کے تمام ترذمہ داروزیراعلیٰ پنجاب ،اس وقت کے وزیرقانون راناثنا اللہ اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹرتوقیرتھے۔یہ رپورٹ آج پیرکومنظرعام پرلائی جائے گی۔ ا س واقعہ کے بعدپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوذمہ دارقراردیاگیاتھا۔جبکہ عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے اسلام آبادمیں اپنے کارکنوں کے ہمراہ انقلاب مارچ کے تحت دھرنابھی دیاجارہاہے جس میں ان کامرکزی مطالبہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آردرج کرانے اورذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لاناہے

مزید :

قومی -اہم خبریں -