تحریک انصاف کے استعفوں پر قانون کے مطابق چلیں گے: سردار ایاز صادق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے قانون کے مطابق چلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کی گئی جبکہ تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ قومی اسمبلی کے رکن محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے پاکستان کو برباد کیا ہے، تحریک انصاف استعفے قبول نہ کئے جائیں۔ اس پر سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے دباﺅ ہے کہ استعفے قبول نہ کئے جائیں تاہم وہ پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے قانون کے مطابق چلیں گے اور دیکھیں گے کہ استعفوں کا مخاطب سپیکر ہے یا پارٹی چیئرمین اور اس معاملے میں اگر تحریک انصاف کے ہر ایم این اے کو بھی بلانا پڑا تو بلاﺅں گا۔