آصف زرداری کا شیخ رشید اور عمران خان کو فون

آصف زرداری کا شیخ رشید اور عمران خان کو فون
 آصف زرداری کا شیخ رشید اور عمران خان کو فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمداور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور اس سیاسی بحران میں سے نکلنے کے لئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا کو آگاہ کیاکہ آصف علی زرداری نے مجھے فون پر کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سے بات چیت کر کے کسی درمیانی راستے کی طرف لایا جائے، جس پر میں نے انہیں جواب دیا ہے کہ دونوں رہنماءاب بہت آگے گزر چکے ہیں۔
سابق صدر نے عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ ان کی خواہش پر قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی نے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کی ہے جو ایک مصالحتی کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اس لئے مذاکرات کو ایک اور موقع دیا جائے۔ جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ افضل خان کے انکشافات کے بعد حکومت سے مزیدمذ اکرات کرنے کا ارادہ نہیںمگر آپ کی قائم کی گئی کمیٹی سے بات کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -