خودکش حملہ آور جیکٹ سمیت ’پھٹنے‘ سے عین پہلے گرفتار

خودکش حملہ آور جیکٹ سمیت ’پھٹنے‘ سے عین پہلے گرفتار
خودکش حملہ آور جیکٹ سمیت ’پھٹنے‘ سے عین پہلے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش حملہ آور کو جیکٹ سمیت پھٹنے سے عین پہلے گرفتار کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے سے عین  پہلے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کوبارود سے بھری خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سرکاری املاک اور افسران کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم بر وقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اس کی جیکٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔ خودکش حملہ آور  کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

بونیر -