سی بی ڈی افسران کا اجلاس،والٹن روڈ منصوبہ پر غور
لاہور(پ ر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے کے سی ای او عمران امین نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے زیر تعمیر سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور اور اس سے منسلک روڈ ورکس کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے سب سے پہلے اور بڑے آئی ٹی سٹی سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی دورہ کیا۔جائزہ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی بریگیڈیئر (ر) عمر فاروقی این ایل سی، نیسپاک کے سینئر حکام اور کنٹریکٹر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے میں نمایاں پیش رفت کی گئی ہے۔ میجر اسحاق شہید فلائی اوور کی شٹرنگ ہٹا دی گی ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا، "والٹن روڈ اپ گریڈیشن اور سیلسٹیا آئی ٹی ٹاور دونوں منصوبے لاہور کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔