اوکاڑہ، 6سالہ بچہ بھینسوں کو نہلاتے ہوئے نہر میں ڈو ب گیا
اوکاڑہ،بصیر پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) اوکاڑہ بی ایس لنک نہر ہیڈ گلشیر کے قریب 6 سالہ بچہ بھینسوں کو نہلاتے ہوئے ڈوب گیا،۔ریسکیو ٹیموں نے سکوبا، کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ مقامی ریسکیو رضاکاروں کی ٹیم بھی ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ نہر سے بچے کو تلاش کرنے میں مصروفِ عمل۔ ڈوبنے والے بچے کی شناخت آصف علی ولد اعجاز احمدکے نام سے ہوئی ہے۔