رانا عبدالمنان خان کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

 رانا عبدالمنان خان کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) چیئر مین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا اچانک دورہ۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، چوہدری احسن رضا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ایس پی راؤ طاہر علی، سپریٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام بھی ہمراہ تھے۔ چیئر مین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان نے جیل کے یوٹیلٹی سٹور، پی سی او، ہسپتال سمیت دیگر بیرکس کا جائزہ لیا کیچن میں اسیران کو دیئے جانیوالے کھانے کے معیار کو چیک کیا۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جیلوں میں قید اسیران کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے۔ 

مزید :

کامرس -