کراچی پورے ملک کو خیرات دے رہا ہے: خالدمقبول صدیقی

  کراچی پورے ملک کو خیرات دے رہا ہے: خالدمقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی نمائندگی عوام نہیں، خاندان کر رہے ہیں، تلخیاں اتنی ہیں مگر ہم نے اپنے دل میں چھپا کر رکھی ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کا چیریٹی کا کیپیٹل ہے، یہ شہر پورے ملک کو خیرات دے رہا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نظام سب سے بڑا دشمن ہے، نظام کے محافظ ہی بڑے دشمن ہیں، اس نظام کو گرانے کی ضرورت ہے اور کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو بچانے کے لیے حکومت کا حصہ ہیں، ہمارا معاہدہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے، وفاق کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنی ذمے داری پوری کرے، اب ہمیں خود نکلنا ہو گا، اپنے حق کے لیے آواز اٹھانی ہو گی۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ شہر اپنی گلیوں، پانی، سڑکوں، تعلیم اور اسپتالوں کے لیے ٹیکس دے رہا ہے، حالت یہ ہے کہ ہم بتا بھی نہیں سکتے پھر بھی سمجھتے ہیں کہ آزاد ہیں۔چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان دنیا کا آخری ملک ہے جہاں جاگیردارانہ نظام موجود ہے، ہم بڑی بیشرمی سے اس نظام کو جمہوریت کہتے ہیں، اسمبلی میں کسان کی نمائندگی جاگیردار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس کے دو ملکوں نے بڑی آبادی کو اپنی طاقت بنایا، ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، موقع ملا ہے کراچی کو روکنا اب ناممکن ہے، پاکستان بنایا تھا، بچا بھی لیں گے اور تعمیر بھی کر لیں گے۔