مرکزی انجمن میلاد مصطفیٰ رجسٹرڈ نوشہرہ کینٹ کے انتخابات مکمل

مرکزی انجمن میلاد مصطفیٰ رجسٹرڈ نوشہرہ کینٹ کے انتخابات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورو رپورٹ)مرکزی انجمن میلاد مصطفیٰ رجسٹرڈ نوشہرہ کینٹ کے انتخابات مکمل، اس سلسلے میں مرکزی انجمن میلاد مصطفی کا ایک اجلاس زیر صدارت عبدالنعیم کھوکھر منعقد ہوا جس میں نتظیم کیلئے نئے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے متفقہ طور پر عبدالنعیم کھوکھر صدر، شکیل محمد تبسم نائب صدر، مدثر حسین جنرل سیکرٹری، نعمان نعیم کھوکھر آفس سیکرٹری، محمد شہزاد مدنی جائنٹ سیکرٹری محمد ساجد فنانس سیکرٹری،، خرم شہزاد سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت منتخب کر لئے گئے جسکا باقاعدہ طور پر مرکزی انجمن میلاد مصطفی نوشہرہ کینٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اجلاس میں عید میلاد النبی (صلعم) کے پروگرام بھی ترتیب دیا گیا۔پروگرام کے مطابق 14 ستمبر بمطابق 10 ربیع الاول کو شمع چوک میں جلسہ عام، 15 ستمبر بمطابق 11 ربیع الاول کو چوک زرگراں میں مقابلہ نعت،16 ستمبر بمطابق 12 ربیع الاول کو زیر  قیادت صاحب زادہ نبی امین صاحب پیر آف مانکی شریف جلوس،18 ستمبر بمطابق 14 ربیع الاول  کو مسجد ذاکرین خٹکلی، 21 ستمبر بمطابق 17 ربیع الاول کو جلسہ عام آستانہ عالیہ  جناب شہر یار شاہ صاحب بخاری حکیم آباد نوشہرہ اور 28 ستمبر کو مسجد کالم لائن ا ل م چوک نوشہرہ کینٹ میں جلسہ عام ہوگا۔ تمام مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے