نو مئی واقعات، تمام کردارروں کو سامنے لایا جائے، رہنما جماعت اسلامی ذیشان اختر

نو مئی واقعات، تمام کردارروں کو سامنے لایا جائے، رہنما جماعت اسلامی ذیشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیر ضلع سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ دینی خدمات سرانجام دینے اور قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کے خواہش مند تمام مردو خواتین کیلئے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں، یکم ستمبر سے ممبر شپ مہم شروع کررہے ہیں اس کے بعد جمہوری(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

 آزادیوں، آئین و قانون کی بالادستی، لاپتہ افراد کے مسئلہ، لیں نڈ اور ایکشن ریفارمز اور تعلیم و صحت کے ایجنڈا پر قومی تحریک کا آغاز کرکے، ملک پر مسلط مافیا سے عوام کی جان چھڑائیں گے۔ امیر جماعت کی کال پر 28 اگست ملک گیر ہڑتال کیلئے تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں، پورے ملک کی طرح بہاولپور میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی تاجر اپنے درمیان اتحاد برقرار رکھیں اور تقسیم کی حکومتی سازشوں سے باخبر رہیں، انہیں کامیاب نہ ہونے دیں۔  9مئی کے واقعات کے تمام کرداروں کو سامنے لایا جائے،اس کا عدالتی کمیشن بنایا جائے، تمام حقائق سے قوم آگاہ کیا جائے عوام کس طرح سیکیورٹی تنصیبات تک پہنچے انہیں روکنے والے کہاں تھے، سب حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیررازم کے نام پر پوری نوجوان نسل کو کارنر سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، اس کے نتائج ریاست کیلئے فائدہ مند نہیں ہونگے۔