برج ثور،سیارہ زہرہ،21اپریل سے20مئی
جن لوگوں نے پچھلے دنوں سخت مالی مشکلات برداشت کی ہیں ان کے لئے اب اس ہفتے خوشخبری ہے اور جو لوگ اب نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بھی اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں، اللہ نے چاہا تو اس میں کامیابی حاصل ہو سکے گی اور آپ کی اور بھی پریشانیاں کم ہو سکیں گی۔ جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ اب تیاری شروع کر لیں۔