راولپنڈی بس حادثہ ، تمام مسافر جاں بحق
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں کھائی میں گرنے والی بس کے تمام مسافر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی ،جس کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔بس میں 30مسافر سوار تھے،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا،حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہ ہو سکیں ۔
دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ مسافر بس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،20افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید لوگوں کی لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پہنچ چکی ہیں ،ریسکیو حکام کے مطابق اطلاعات کے مطابق 15افراد جاں بحق ہیں، مزید اموات کا خدشہ ہے ،تاہم ریسکیو ٹیموں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔