تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل ہے، سی ای او ایجوکیشن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ای او ایجوکیشن لاہور نے کہاہے کہ عرس داتا صاحب پر کل نجی سکول، اکیڈمیز میں عام تعطیل ہے،کوئی بھی تعلیمی ادارہ کسی صورت نہیں کھلے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی ای او ایجوکیشن کا مزید کہناتھا کہ خلاف ورزی پر ادارہ موقع پر سیل کردیا جائے گا، نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔