ایک روز قبل اغواء کیے گئے باپ، بیٹے، بھتیجے کی لاشیں مل گئیں

ایک روز قبل اغواء کیے گئے باپ، بیٹے، بھتیجے کی لاشیں مل گئیں
 ایک روز قبل اغواء کیے گئے باپ، بیٹے، بھتیجے کی لاشیں مل گئیں
کیپشن: file photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان (ویب ڈیسک)  تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ سے3 مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں  جو آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں مولوی نور زمان، اس کا بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔ تینوں افراد کو گزشتہ روز اغوا ءکیا گیا تھا، جن کی آج لاشیں برآمد ہو گئیں، ایک روز قبل ہی اغوا ءکیے گئے تینوں افراد کی لاشیں ملنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بانڑہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے مولوی نور زمان، اس کے بیٹے اور بھتیجے کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ، جن کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔