ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عدیلو ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی گرفتار

ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عدیلو ڈکیت گینگ کے سر غنہ اور ساتھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرسبزہ زار پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عدیل عرف عدیلو ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، موٹر سائیکلز،موبائل فونز، پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی صدر زاہد نواز نے ڈی ایس پی سبزہ زار سرکل عمران کرامت کی سربراہی میں اس گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوسبزہ زار عاطف ذوالفقار و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی،اس ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عدیل عرف عدیلو ڈکیت گینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ نقدی،2 موٹر سائیکلیں،5موبائل فونز، 2پسٹلز اور9گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں عدیل عرف عدیلواورذیشان عرف شانی شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور ملزمان سے 11 مقدمات بھی ٹریس ہوئے ۔ایس پی صدر زاہد نوازنیعدیل عرف عدیلو ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرنے پر خصوصی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -