جونیئر ڈیوس کپ ، فلپائن نے پاکستان کو پلے آف میچ میں شکست دے دی

جونیئر ڈیوس کپ ، فلپائن نے پاکستان کو پلے آف میچ میں شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (نیٹ نیوز) فلپائن نے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پلے آف میچ میں شکست دے دی۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں فلپائن کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 3-0 سے زیر کر کے کامیابی حاصل کی، پہلے سنگل مقابلے میں فلپائنی کھلاڑی مارکس نے پاکستان کے عاقب حیات کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں فلپائن کے آرتھر کریگ نے پاکستان کے محمدشعیب کو زیر کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔
، ڈبلز مقابلے میں آرتھر کریگ اور جینس پر مشتمل فلپائنی جوڑی نے حمزہ بن ریحان اور محمدشعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔