کرکٹ فنی گیم ،بہت انجوائے کیا ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا : مصباح الحق
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ فنی گیم ہے،بہت انجوائے کیا ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے پلے آف تقریب میں کرکٹ کو فنی گیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کھیل کو بہت انجوائے کیا ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے،تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا ہے بالخصوص ڈبیو کرنیوالے حسین طلعت کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک سکور سے شکست دیدی
کوئٹہ گلیڈایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف سے سمیع بھائی نے اچھا کھیل پیش کیا ہے، عمدہ باﺅلنگ کی ہے،ہم جیتا ہوا میچ ہار گئے ہیں جس کا دکھ بھی ہے،اگلے تمام میچز میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک سکور سے شکست دیدی ہے۔