جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر ’’یوم دعا ‘‘ منایا گیا
لاہور(وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ملک گیر ’’یوم دعا ‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں جماعت اہلسنّت کی اپیل پر علماء اہلسنّت نے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور قتل ناحق کے خلاف خطبات جمعہ دیئے اور نمازیوں سے امن پسندی کا عہد لیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد شہداء کیلئے قر آن خوانی کی گئی اور ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ ملک کو نئے سیکورٹی پلان کی ضرورت ہے۔
پوری قوم کرایے کے قاتلوں کی مزاحمت کیلئے یکسو ہو جائے۔ملک میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ شدت پسندی کے خلاف آگاہی مہم چلانا واجب ہو چکا ہے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ایجنڈے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔