آپریشن ردالفساد‘ رینجرزدستے کوٹ ادو پہنچ گئے‘ تونسہ بیراج پر بیس کیمپ قائم
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)آپریشن رد الفساد، رینجرز کے دستے کوٹ ادو پہنچ گئے،تونسہ بیراج پر بیس کیمپ بنادیا گیا،اس بارے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق وطن اسلام میں افواج پاکستان کے اقدامات اور ریاست اسلامی کے خلاف ہر ہونے والی سازش ، دہشت گردی،فسادات اور نا حق قتل وغارت کے خلاف شروع ہونے والے’’ ردالفساد اپریشن‘‘ کیلئے پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی رینجرز کے دستے پہنچ گئے ہیں جو کہ پولیس کے ساتھ ملکر اپریشن کریں گے،رینجرز کا بیس کیمپ تونسہ بیراج پر بنایا گیا ہے،جہاں سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔