کسٹم کی کارروائی ،کولمبو جانے والے مسافر وں سے ہیروئن برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے کولمبو جانے والے مسافر وں سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کسٹم کے مطابق پاکستان کسٹم پرؤینٹو کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ ایئر لنکا فلائٹ نمبر 1184 کے ذریعے کراچی سے کولمبو جانے والے دو مسافروں ماجد اور عمران کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان نے ہیروئن کو سوٹ کیس کے راڈوں میں چھپا رکھا تھا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔