افغان صوبے ننگرہارمیں اتحادی فورسزکاآپریشن جاری ،10 روز میں داعش اور طالبان کمانڈرزسمیت150 جنگجوہلاک
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کو دی جانے والی پاکستان کی دھمکی کام کرگئی ہے،افغان صوبے ننگرہارمیں افغان اوراتحادی فورسزکاآپریشن جاری ہے،اب تک کی کارروائیوں کے دوران10 روز میں داعش اور طالبان کمانڈرزسمیت150 جنگجوہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان نیوز چینل”طلوع“ کے مطابق حالیہ آپریشن حسکہ،منیٰ اور باتی کوٹ کے اضلاع میں کیا گیا ہے جو ننگر ہار صوبے میں واقع ہیں،چوبیس گھنٹوں میں کیے گئے آپریشن کے دوران 38طالبان اور داعش کے جنگجو مارے گئے ہیں،ان میں متعدد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
مرنیوالے جنگجوﺅں میں 23کا تعلق داعش سے ہے جبکہ 15کا طالبان سے ہے،6جنگجوﺅں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
شام کے مغربی شہر حمص میں جنگجوﺅں نے سرکاری فوج پر قیامت ڈھادی، آرمی انٹیلی جنس کے صوبائی چیف سمیت 32 افراد جاں بحق
افغان حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں آپریشن کے دوران سرکاری اور اتحادی فوج کے نقصان بارے نہیں بتایا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ10روز سے افغان فورسز کی نیٹو کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد جنگجو مارے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سیہون شریف میں خودکش بم دھماکے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کررکھی ہے جو ابھی تک نہیں کھولی گئی ہے۔