برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے،حاجی فدا حسین

برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے،حاجی فدا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ ایشیا کی بڑی معاشی قوت بننے اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے اس کیلئے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کیا جائے اور ان کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو اس سلسلہ میں ٹارگٹ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں معیشت ترقی کی طرف گامزن تھی امید ہے کہ موجود حکومت بھی میاں صاحب کے اصولوں کو اپناتے ہوئے معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گی۔ ملکی مصنوعات کی نمائشوں سے بیرون ملک ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جس سے ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔برآمدات میں اضافہ ہی پاکستان کو معاشی استحکام اور جنوبی ایشیا کی بڑی معیشت بننے کی منزل تک لے جاسکتا ہے۔لہذ ا ان عوامل پر قابو پانا ضروری ہے جو برآمدی شعبہ کو متاثر کر رہے ہیں۔
حاجی فدا حسین