سرسبز مہم کے ہزاروں پودے سوکھنے کے خلاف قرارد اد اسمبلی میں جمع

سرسبز مہم کے ہزاروں پودے سوکھنے کے خلاف قرارد اد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)سرسبز پاکستان منصوبے میں لگائے ہزاروں پودے سوکھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔حکومت کے سرسبز پاکستان پروجیکٹ میں لگائے ہزاروں پودے سوکھ گئے ہیں۔سرسبز پاکستان مہم کے دوران لگائے پودے پانی کی عدم دستیابی اور نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے سوکھے ہیں۔حکومت کی جانب سے سرسبز پاکستان منصوبے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔سرسبز پاکستان منصوبے کا حشر بھی سونامی ٹری جیسا ہو رہا ہے۔اکثریت پودے کو جانور کھا چکے ہیں۔یہ پودے جلو پارک،چھانگا مانگا اور کرول چنگل میں لگائے گئے تھے۔سرکاری محکمے شوقیہ مہم کے دوران لگائے پودوں کا بعد میں خیال نہیں رکھتے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سرسبز پاکستان منصوبے میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔
قرارداد جمع