'اسلام آباد میں پلاٹ خریدنے والوں کے خوشخبری، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی معلومات سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر دینے کا فیصلہ'

'اسلام آباد میں پلاٹ خریدنے والوں کے خوشخبری، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی معلومات سی ...
'اسلام آباد میں پلاٹ خریدنے والوں کے خوشخبری، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی معلومات سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر دینے کا فیصلہ'
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں زمینوں کے ریکارڈ  کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ اب تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ جلد انٹرنیٹ پر دستیاب ہو گا۔ اب لوگوں کو پتہ چلے گا کون سا پلاٹ فروخت ہوا ہے اور کون سا نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ میں اسلام آباد سے پٹواری سسٹم ختم کردیا جائے گا  اور جلد وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی ویب سائٹ پر سوسائیٹیوں کی معلومات موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 روز میں اسلام آباد کے 403 کمرشل پراجیکٹ کو منظور کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 7 ماہ میں 258 درخواستیں جمع ہوئیں اور 19 کی منظوری دی گئی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ گھروں کی قلت ہے۔ ہمارے پاس گھر بنانے کی ایک لاکھ اسکیمیں ہیں۔ پاکستان میں کم تنخواہ اور مہنگی رہائش عام آدمی کا مسئلہ ہے۔ اس قلت کو پورا کرنے کیلئے 50 لاکھ گھر بنانے کا کہا تھا۔گھر بنانے کیلئے غریب آدمی کو کوئی قرضہ نہیں دیتا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ بنانے کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر دینا ہے۔ مارگیج کا قانون ہماری حکومت نے پاس کرایا۔ گھر بنانے کیلئے30 سے 35 لاکھ سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ بنانے کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر دینا ہے۔ بینک 378 ارب روپےعوام کو قرضہ دینے کے پابند ہیں۔ سرکار کو گھر بنانے کی نہیں، سسٹم  ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی۔

مزید :

قومی -