قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ،  صدر مملکت عارف علوی سمری پر دستخط کرنے سے گریزاں، وجہ بھی سامنے آ گئی 

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ،  صدر مملکت عارف علوی سمری پر دستخط ...
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ،  صدر مملکت عارف علوی سمری پر دستخط کرنے سے گریزاں، وجہ بھی سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں اور تاحال سمری پر دستخط بھی نہیں کیے.

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی،صدر مملکت نے تاحال اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کئے،صدر کاکہنا ہے ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی،  زبانی مؤقف سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب نگران وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 91کی دفعہ 2کے تحت 21دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے ،صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائے گا، 29فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔