چولستان جیپ ریلی کے فاتح کا اعلان ہوگیا
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی ۔جعفرمگسی دوسرے نمبرپررہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے فاتح زین محمود نے مجموعی فاصلہ 462 کلو میٹر 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کیا ۔ دوسرے نمبرپرآنیوالے جعفرمگسی نے مجموعی فاصلہ 4 گھنٹے 4 منٹ میں طے کیا ۔ صاحبزادہ سلطان نے 4 گھنٹے 9 منٹ میں فاصلے طے کر کے تیسرے نمبر رہے۔