پاکستان بنگلہ دیش میچ پرٹریفک کانظام بری طرح درہم برہم رہا

  پاکستان بنگلہ دیش میچ پرٹریفک کانظام بری طرح درہم برہم رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ،مین بلیوارڈروڈ،فیروزپور روڈ سمیت ملحقہ روڈز پر ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم رہا، سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کے بہترین اقدامات کیے گئے تھے بتایا گیا ہے کہ غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ مین بلیوارڈ گلبرگ تک کے ایریاکو معمول کی ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے، اچھرہ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن،حالی روڈ اورلبرٹی R/Oسے حسین چوک تک بھی معمول کی ٹریفک کیلئے بند رہے، مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا گیا،،وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ،ڈیفنس موڑ،والٹن روڈ بجھوایا گیا، قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور برج سے براستہ پیکو روڈ متبادل راستوں پر چلایا گیا، گورنر ہاؤس سے جانب ڈیوس چوک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہمان ٹیم کے قیام تک یہ انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا،متبادل ٹریفک پلان کی صورت میں گورنر ہاؤس سے ٹریفک کو دائیں چائنہ چوک اور بائیں ڈائیورٹ کروایا جا تا رہا،پل نہر مال روڈ سے ریگل چوک جانے والی ٹریفک کو ڈیوس چوک سے براستہ لاہور پریس کلب بجھوایا گیا،شہری مال روڈ الحمرا سے کینٹ جانے کیلئے علامہ اقبال روڈ استعمال کر تے رہے۔

مزید :

علاقائی -