لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی

لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ، وزیر اعلیٰ مریم ...
لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو شہریوں کی نگہبان رمضان پیکیج میں 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے۔ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کیا جاسکتاہے۔یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ نگہبان رمضان پیکیج کے لئے ہیلپ لائن  080002345 بھی قائم کردی گئی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے۔نگہبان رمضان پیکیج کیلئے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔رمضان المبار ک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت کی جائے۔ انتظامیہ اور متعلقہ حکام فرض نہیں عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔