آٹا چینی مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا جبکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ۔۔۔۔عثمان ڈارنے حزب اختلاف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا 

 آٹا چینی مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا جبکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی ...
 آٹا چینی مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا جبکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ۔۔۔۔عثمان ڈارنے حزب اختلاف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی عثمان ڈارنےکہاہےکہ آٹا چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،اپوزیشن پہلے مائنس ون کی بات کر رہی تھی اب پنجاب میں کہہ رہی ہے کہ کوئی مائنس نہیں ہو گا،مخالفین اطمنان رکھیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان پانچ سال پورے کرینگے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ سے احسن اقبال کہہ رہے تھے ٹائیگر فورس نظر نہیں آ رہی،میں امید کرتا ہوں نارووال کے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کے لئے احسن اقبال ضرور آئینگے، ٹائیگر فورس بلا معاوضہ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل حالت میں وزیر اعظم عمران خان کو ملا، کورونا کرائسس میں مشکل فیصلے کئے گئے،پاکستان دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک  کروڑ خاندانوں احساس پروگرام میں لوگوں کو پیسے دیئے گئے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چینی آٹا کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،آٹا مافیا، چینی مافیا کی انکوائری ہو رہی ہیں، 72سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے انکوائری پبلک نہیں کی، یہی مافیا مارکیٹ کو نقصان پہنچانے کے لئے آٹے چینی کا کھیل کھیل رہا ہے، جب کینسر کا علاج کیا جاتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے،سب مافیا کو اپنے کیسز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، اپوزیشن پہلے مائنس ون کی بات کر رہی تھی اب پنجاب میں کہہ رہی ہے کہ کوئی مائنس نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5سال پہنچے کرینگے، ہمارے الائنس ہیں کسی نے کچھ نہیں کیا تو سب کو انصاف ملے گا، پاکستان میں سب ادارے آزاد ہیں۔