وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کاسند ھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کاسند ھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کاسند ھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں عام انتخابات سے قبل سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سند ھ میں بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے قبل کرائیں جائیں گے جو کہ سیاسی بنیادوں پر ہوں گے، ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے ، ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -