وزیر اعطم کے داماد سے 5گھنٹے تک پوچھ گچھ،جے آئی تی کو سوالات کی پرچیاں باہر سے مل رہی تھیں:کیپٹن (ر)صفدر

وزیر اعطم کے داماد سے 5گھنٹے تک پوچھ گچھ،جے آئی تی کو سوالات کی پرچیاں باہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک228 ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 5گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجم عقیل نے وزیراعظم کے داماد سے ملاقات کی۔کیپٹن( ر) صفدر سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی کی بڑی تعداد بھی اکیڈمی کے باہر موجود تھی۔ کیپٹن (ر)صفدر نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے والے نواز شریف کے خلاف ہے جس کی سازش عمران خان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کے رویے سے مطمئن ہیں۔ یہ نوازشریف کا نہیں دو قومی نظریہ کا احتساب ہورہا ہے ، عمران خان پاکستان کے خلاف سازشوں سے خود کو دور کریں ، پاکستان کے خلاف سازش کرنے کیلئے پاناما یہودو ہنود نے عمران خان کے ہاتھ میں دیا ہے، بات وہی ہے کہ ساری رات قصہ سنتے رہے صبح پھر پوچھا کہ زلیخالڑکی تھی یا لڑکا ۔ اخلاقی طورپرمیرا فرض ہے کہ جو باتیں جے آئی ٹی نے پوچھی ہیں وہ باہر آکر نہ بتاؤں ۔ مسلم لیگ 1973کے مقدس آئین کی حفاظت کرنے والے لوگ ہیں ۔ ہم قانون اور ضابطوں کی پابندی کرتے ہیں ۔ پانامہ لیکس صرف نوازشریف کے خلاف نہیں یہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ملک کو اندھیروں سے نکالنے والے اور بے روزگاری کو ختم کرنے والے نوازشریف کے خلاف ہے ۔ پاکستان کے خلاف سازش کرنے کیلئے ہنودویہودنے عمران خان کے ہاتھ میں یہ دیا ہے ۔ نظریہ پاکستان آئین پاکستان اور سرزمین پاکستان کے خلا ف سازشوں سے اپنے آپ کو دور کریں ۔ عوام 2018میں بھی نوازشریف کو ووٹ دیں گے ۔ جے آئی ٹی کے ارکان کا رویہ اچھا تھا سوالوں کی پرچیاں اور فائل باہر سے آرہی تھیں ۔ سارے ارکان مجھ سے جونیئر تھے۔ وزیراعظم کا داماد ہونے کے باوجود دس مرلہ کے مکان کی ملکیت کوقبول کرتا ہوں ۔ بدقسمتی سے آج سرے محل والوں سے کوئی نہیں پوچھ رہا اور نہ ہی کار گل کے مجرم سے اس کے جرم کے بارے میں کوئی پوچھ رہا ہے ۔ یہ تو جے آئی ٹی میں پیشی ہے، اگر نوازشریف کیلئے تختہ دار لٹکنا پڑے تو لٹک جاؤں گا۔ اپنے والد کا خالص خون نوازشریف پر نچھاور کردوں گا۔ جے آئی ٹی میں منی ٹریل اور دستاویزات دوں گا۔ یہاں نوازشریف نہیں دوقومی نظریہ کا احتساب ہورہا ہے میڈیا والے بھی دل بڑا کریں جے آئی ٹی ارکان کے ساتھ ایک ایک چیز پر تبادلہ خیال کیا مگر بات وہی ہوئی کہ ساری رات قصہ سنتے رہے صبح پھر پوچھا کہ زلیخالڑکی تھی یا لڑکا ۔ نجی ٹی وی کے مطابقکیپٹن(ر) صفدر نے بیان ریکارڈ کرایاور اب انہوں نے جے آئی ٹی کے پر ایسا الزام لگا دیا ہے جس سے تحقیقات پر مزید سوال اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق کیپٹن ( ر)صفدر کا کہناہے کہ جس وقت وہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے تھے اور سوالات کے جواب دے رہے تھے تو اسی دوران جے آئی ٹی کو باہر سے سوالات کی پرچیاں موصول ہو رہی تھیں۔ اس انکشاف نے تحقیقات پر مزید سوال کھڑے کر دیئے ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ارکان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی، حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران سوشل میڈیا پر تصویر لیک کر دی گئی جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی تاہم اب یہ ایک اور سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر کیپٹن ( ر)صفدر کے الزام کو درست مان لیا جائے تو اس سے یہ شکوک و شہبات پیدا ہوتے ہیں کہ دراصل کوئی اور لوگ بھی کارروائی کو کنٹرول کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا تھا جس میں جے آئی ٹی کی جانب سے تصویر لیک کرنے والی شخصیت کا بتا دیا گیا تھا لیکن اس کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔کیپٹن (ر)صفدر کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پرچائنہ تسبیح تھی۔جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے کارکن موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوا ،ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے اجلاس کی صدارت کی،نجی ٹی وی نے ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرسے مریم نواز کے زیرکفالت ہونے اور اثاثوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف ، ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی جے آئی ٹی کیسامنے پیش ہوچکے ہیں۔
کیپٹن( ر) صفدر