پاکستان تحریک انصاف نے ایسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی کہ سن کر پی ٹی آئی کارکنان کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف نے ایسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی کہ سن کر ...
پاکستان تحریک انصاف نے ایسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی کہ سن کر پی ٹی آئی کارکنان کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک انصاف نے 4 سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے جن میں مسلم لیگ ق،عوامی مسلم لیگ،مجلس وحدت المسلمین،گریڈڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں 15 سے زائد امیدواروں کی جیت کا یقین ہے اور مسلم لیگ ق کے ساتھ قومی اسمبلی کے 4 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے جن میں گجرات کے دو، چکوال اور بہاولپور کا ایک ایک حلقہ شامل ہے ۔
اس کے علاوہ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 60 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے جس پر شیخ رشید خود امیدوار ہیں ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی بھکرکے حلقے میں مجلس وحدت المسلمین کےساتھ اور سندھ میں10سے زائدسیٹوں پرگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -