سری نگر میں نہتا نوجوان پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر شہید

سری نگر میں نہتا نوجوان پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر شہید
سری نگر میں نہتا نوجوان پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ویب ڈیسک) سری نگر میں نہتے کشمیری کا جراتمند اقدام ، کشمیری نوجوان نے بھارتی فوج کو اوقات دکھا دی۔

آج نیوز کے مطابق کشمیری نوجوان نے بھارتی فوج کیجانب سے بدترین تشدد پر بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہ لگایا۔ بھارتی فوج نے بہادر نوجوان کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بارہ مولہ میں قابض افواج کا سرچ آپریشن، دو نہتے طالب علموں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ، نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج کے طالب علم تھے۔

قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کی میتیں پولیس کے حوالے کردیں اور تاحال والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی ہے۔