جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ ،عملے سمیت 150افراد جاں بحق

جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ ،عملے سمیت 150افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس/برلن(اے این این) جرمنی کا مسافر طیارہ بارسلوناسے ڈیسلڈرؤ ف جاتے ہوئے فرانس کے جنوبی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں طیارے میں سوارعملے کے چھ ارکان سمیت تمام50افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جرمن وِنگز ا کے مسافر طیارہ اے 320 نے منگل کو ہسپانوی شہر بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈیسلڈروف کیلئے اڑان بھری اورلینڈنگ کے دس منٹ بعد فرانس کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا فرانسیسی محکمہ ہوابازی کے حکام اور پولیس کے مطابق مسافر برادر طیارہ ملک کے جنوب میں پہاڑی سلسلے فرینچ ایلپس میں گر کر تباہ ہو ا۔ طیارے میں150افراد سوار تھے جس میں عملے کے 6 اور144 مسافر شامل تھے ۔ فرانسیسی میڈیاکے مطابق عالمی وقت کے مطابق صبح نو بج کر سینتالیس منٹ پر اس طیارے کے کاک پٹ سے کنٹرول روم کو ایک پریشان کن پیغام موصول ہوا تھا، جس کے بعد یہ حادثہ رونما ہوا۔ فرانسس کے صدرفرانسسواں اولاند نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ نے کہا کہ اس مسافر ہوائی جہاز کا ملبہ مل گیا ہے ۔ فرانسیسی وزیر داخلہ خود اس حوالے سے فوری کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ادھر برلن حکومت نے بھی کہا ہے کہ وہ جرمنی کے ایئر سیفٹی ماہرین کو حادثے کی جگہ کی طرف روانہ کر رہی ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے کہا کہ اس حادثے پر چانسلر کو انتہائی افسوس ہوا ہے اور انہوں نے اس سانحے کے اطلاع ملنے کے بعد اپنی پہلے سے طے شدہ ملاقاتیں موخرکر دی ہیں۔ میرکل نے ٹیلی فون پر گفتگو میں فرانسیسی صدر اولانڈ اور ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے ساتھ بھی اظہار افسوس کیا ہے۔ جرمن وِنگز نامی ایئر لائن کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس طیارے میں مجموعی طور پر 144 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ اس کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔ جرمن ونگز کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس فضائی کمپنی کا کوئی مسافر طیارہ تباہ ہوا ہے۔فرانسیسی وزیر اعظم نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ہم ابھی تک اس حادثے کی وجوہات نہیں جان سکے۔ حقائق کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لواحقین کے لیے ایک خصوصی رابطہ مرکز قائم کر دیا گیا ہے، جو تازہ ترین معلومات فوری طور پر انہیں پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ جرمن وِنگز ایک بجٹ ایئر لائن ہے جو جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -