دھاندلی نہیں، عمران کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہو گیا: پرویز رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھاندلی تو ثابت نہ ہو سکی مگر عمران خان کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آتا ہے لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک عمران خان کے جھوٹ اور یوٹرن سے تنگ آ چکا ہے، نواز شریف کے بیٹے اگر ملک سے باہر ہیں تو عمران خان کے بیٹے کہاں ہیں؟