کینڈی کرش کھیلنے پر خاتون کو گولیاں ماردی گئیں
لندن (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کون سا صارف ہے جو کینڈی کرش نامی گیم سے واقف نہ ہو؟ درحقیقت اسے تو مقبول ترین آن لائن گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے مگر کئی بار اس کا جنون جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ جی ہاں سننے میں دلچسپ مگر حقیقت میں یہ۰ سنگین واقعہ آئر لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو کینڈی کرش کھیلنے کی سزا ٹانگوں پر گولیاں کھا کر چکانا پڑی۔ بلفاسٹ کی رہائشی 47 سالہ کاتون کو گھر کے باہر حملہ آوروں نے صرف اس لئے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا کہ وہ کینڈی کرش پر بہت زیادہ گزارشات یا ریکوئسٹس ارسال کرتی ہے۔ خاتون کی اس عادت سے تنگ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا اور ٹانگوں پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے:موڈیز