عمران خان 2013 ءمیں طالبان کے گھوڑے پر سوار ہو کر آئے ، وزیر اعظم نے ملاقات کا وقت نہیں دیا : فاروق ستار
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں کوئی دہشت گرد شامل نہیں ہے جبکہ 2013 ءمیں عمران خان طالبان کے گھوڑے پر سوار ہو کر آئے تھے۔نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءکا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کا خاتمہ شروع کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ نائن زیرو سے ملنے والے دہشت گردوں کی سرپرستی ایم کیو ایم کر رہی تھی۔جبکہ ایم کیو ایم میں کوئی بھی عسکری ونگ نہیں ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپہ کے دوران جو اسلحہ ملا اس کے لائسنس کے ثبوت بھی پیش کر دیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے وقت ملاقات کا ٹائم مانگا تھا لیکن انہوں نے وقت نہیں دیا۔
اہم طالبان کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات