نواز شریف کی ضمانت کا مقدمہ ہارڈشپ کیس میں نہیں آتا،نیب نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

نواز شریف کی ضمانت کا مقدمہ ہارڈشپ کیس میں نہیں آتا،نیب نے جواب سپریم کورٹ ...
نواز شریف کی ضمانت کا مقدمہ ہارڈشپ کیس میں نہیں آتا،نیب نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر نیب نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔
نیب نے نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا مقدمہ ہارڈشپ کیس میں نہیں آتا، ضمانت کی درخواست میں جان لیوا بیماری کا کوئی مواد نہیں، نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کسی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی سرجری کی سفارش نہیں کی۔
نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ غیر مصدقہ اور خود ساختہ لگتی ہے، سابق وزیراعظم زندگی کوخطرہ لاحق کا کیس بنا کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،ان کو علاج کی تمام سہولیات دی جا رہی ہیں،ضمانت ملی تو نواز شریف عدالتی حدود سے باہر چلے جائیں گے۔
نیب کاکہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر ضمانت کی درخواست مسترد کی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب مانگا تھا۔