سیاست میں انٹری سے متعلق کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی

سیاست میں انٹری سے متعلق کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی
 سیاست میں انٹری سے متعلق کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ قومیت اور کسانوں کے مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں، اداکارہ نے کہا کہ سیاست سے واقف نہیں ہوں اور یہ لفظ میرے لیے نامعلوم ہے لیکن میں قومیت، اپنے ملک اور جو قوانین میرے حقوق متاثر کرتے ہیں، ان کے بارے میں بات کرتی ہوں تو مجھے کہا جاتا ہے تم سیاست میں آنا چاہتی ہو، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں۔ 

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ کے موقع پر سیاست پر مبنی فلم ’’تھلائی وی‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور خاص طور مداح کنگنا کی جاندار اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے مزید کہا میں جب بھی کسانوں سے متعلق یا کسی اور مسئلے پر بات کرتی ہوں تو پتہ نہیں لوگوں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے جب کہ میں تو بطور شہری ان تمام باتوں پر اپنا ردعمل دیتی ہوں اور میرے ان مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارت کی 67ویں قومی ایوارڈز کی تقریب میں کنگنا رناؤت کو بہترین اداکارہ کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -